ہوم  -   تعلیم   -  یونیورسٹیاں



یونیورسٹی آف ایگریکلچر - فیصل آباد
یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد، پنجاب، پاکستان کے شہر میں ایک یونیورسٹی ہے۔ یہ ۱۹۰۶ میں قائم کی گئی تھی اوریہ غیر منقسم پنجاب میں اعلی زراعت کی تعلیم کا پہلا اہم ادارہ تھا۔
http://www.uaf.edu.pk/

ایئر یونیورسٹی
ایئر یونیورسٹی ۲۰۰۲ میں قائم ہوئی - یہ پاکستان کی ان بہترین یونیورسٹیوں میں سے ہے جو درس و تدریس، تعلیم ، تحقیق بدعت، اور عوامی خدمات سر انجام دے رہی ہیں
http://www.au.edu.pk/

الخیر یونیورسٹی - آزاد جموں و کشمیر
الخیر یونیورسٹی ایک چارٹرڈ یونیورسٹی ہے۔ جو آزاد جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ایک قانون کے تحت ۱۹۹۴ ء میں قائم ہوئی - یہ آزاد جموں و کشمیر میں پہلی اور پاکستان میں اپنی نوعیت کی چوتھی نجی یونیورسٹی ہے۔
http://www.alkhair.edu.pk/

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایشیا میں پہلی اوپن یونیورسٹی ہے۔ یونیورسٹی کا مرکزی کیمپس اسلام آباد میں ہے اور اسکے علاقائی مراکز کا ایک بڑا نیٹ ورک ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے
http://www.aiou.edu.pk/

بہاؤالدّین زکریا یونیورسٹی - ملتان
ملتان شہر سے ۱۰ کلومیٹر کی دوری پر واقع بہاؤالدّین زکریا یونیورسٹی نے ۱۹۷۵ میں کام شروع کیا - اس وقت یونیورسٹی کے ۲۰ ڈپارٹمنٹ اور ۳ اتحادی کالج ہیں
http://www.bzu.edu.pk/

بحریہ یونیورسٹی
بحریہ یونیورسٹی ۲۰۰۰ ء میں پاکستان نیوی کی جانب سے قائم کی گئی تھی، اور اس کے بعد یہ آہستہ آہستہ اور مسلسل پاکستان میں سرکردہ اعلی تعلیمی اداروں میں سے ایک بن گئی ہے
http://www.bahria.edu.pk/

بقائی میڈیکل یونیورسٹی، پاکستان
بقائی میڈیکل یونیورسٹی، پاکستان پہلی اور نجی شعبے کی سب سے بڑی میڈیکل یونیورسٹی ہے جہاں کمیونٹی پر مبنی طبی تعلیم دی جاتی ہے
http://www.baqai.edu.pk/

سیکوس یونیورسٹی
صوبہ سرحد کی واحد یونیورسٹی جو پاکستان انجینئرنگ کونسل کی طرف سے منظور شدہ انجینئرنگ پروگرام کرواتی ہے
http://www.cecos.edu.pk/

کومسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی
کومسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ۱۹۹۸ میں اپنے سفر کا آغاز کیا، اور اپریل ۱۹۹۸ میں اس کا اسلام آباد میں پہلا کیمپس قائم ہوا - اب اسکے لاہور، ایبٹ آباد، واہ، اٹک، ساہیوال اور وہاڑی میں بھی مکمل طور پر باضابطہ کیمپس ہیں
http://www.ciit.edu.pk/

فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد
فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد، فوجی فاؤنڈیشن کا ایک منصوبہ ہے۔ اکتوبر ۲۰۰۲ میں وفاقی حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کو اسکا چارٹر پرائیویٹ سیکٹر میں دیا گیا تھا
http://www.fui.edu.pk/

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
یہ ادارہ مسلم دنیا میں سیکھنے کی سب سے پرانی نشستوں میں سے ایک ہے - اپنی شاندار تاریخ کے ۱۴۷ سال بعد، ۲۰۰۲ ء میں گورنمنٹ کالج لاہور کو ایک یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا اور اسکو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا نام دے دیا گیا
http://www.gcu.edu.pk/

سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پشاور
سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پشاور نجی شعبے کی پہلی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے - یہ گورنمنٹ آف خیبر پختونخواہ کی طرف سے چارٹرڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے تسلیم شدہ ہے
http://www.cityuniversity.edu.pk/cusitnew/index.asp

انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینیجمینٹ - کراچی
انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینیجمینٹ سندھ صوبائی اسمبلی کے ایک قانون ساز ایکٹ کے ذریعے چارٹر کی گئی ہے یہ ادارہ ایک مکمل طور پر ایچ ای سی کی منظور شدہ ڈگری دیتا ہے
http://www.iobm.edu.pk/

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پاکستان
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پاکستان میں خواتین کے لئے ایک اعلی تعلیم اور تحقیق کا ادارہ ہے اس میں کلاسز کا آغاز ۲۸ دسمبر ۱۹۹۸ کو ہوا
http://www.fjwu.edu.pk/

گندھارا یونیورسٹی - پشاور
گندھارا یونیورسٹی - پشاور، پرائیویٹ سیکٹر میں قائم کی گئی یہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کی جانب سے منظور شدہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، حکومت پاکستان سے کٹیگری "ڈبلیو" میں الحاق شدہ ہے
http://www.gandhara.edu.pk/

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کے بہترین انجینئرنگ اداروں میں سے ایک ہے یہ ادارہ انجینئرنگ کے میدان میں شاندار معیار قائم رکھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے
http://www.giki.edu.pk/

اقرا یونیورسٹی - کراچی
اقرا یونیورسٹی، ۲۰۰۰ کے آرڈیننس ۶ کے ذریعے سندھ کی حکومت کی طرف سے چارٹرڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے منظور شدہ ہے
http://www.iqra.edu.pk/

دی اِسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور - پاکستان
جامعہ عباسیہ -- ایک مذہبی یونیورسٹی ۱۹۷۵ ء میں ایک عام یونیورسٹی قرار دے دی گئی اور اسکو اِسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا نام دے دیا گیا
http://www.iub.edu.pk/

جناح یونیورسٹی فار ویمن - کراچی
جناح ویمن یونیورسٹی ۲۲ جنوری ۱۹۹۸ کو سندھ اسمبلی کی طرف سے منظور کیے گئے بل کے ذریعے قائم کی گئی تھی اسے ٹرسٹ انجمن اسلامیہ کی کثیرالابعاد سرگرمیوں کا مرکز بھی کہا جا سکتا ہے
http://www.juw.edu.pk/

کسبت پرائیویٹ لمیٹڈ
کسبت پرائیویٹ لمیٹڈ ستمبر ۱۹۹۹ کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، حکومت پاکستان کے ساتھ رجسٹریشن کے ذریعے قائم کیا گیا تھا یہ ہائر ایجوکیشن کہ پہلا پرائیویٹ سیکٹر انسٹی ٹیوٹ ہے جو کارپوریٹ باڈی کے طور پر درج ہے
http://www.kasbit.edu.pk/

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ایک نیشنل یونیورسٹی ہے جو ملک کے معروف نجی اور پبلک سیکٹر کارپوریشنوں سے تعلق رکھنے والے سپانسرز کی طرف سے قائم کی گئی ہے۔
http://www.lums.edu.pk/

محمد علی جناح یونیورسٹی - اسلام آباد
محمد علی جناح یونیورسٹی - اسلام آباد ایک جامع ادارے کے طور پر سندھ کی حکومت کی طرف سے چارٹر ہے یہ یونیورسٹی تمام مضامین میں، ایسوسی ایٹ سے ڈاکٹریٹ اور اکاؤنٹنگ سے حیوانیات تک، اعزازی ڈگری دیتی ہے
http://www.jinnah.edu.pk/

یونیورسٹی آف بلوچستان - کوئٹہ
یونیورسٹی آف بلوچستان - کوئٹہ، صوبے کا اعلی تعلیم کا سب سے قدیم تعلیمی ادارہ ہے
http://www.uob.edu.pk/

یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر
یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر، ترقی اور خوشحالی کے لیے آرٹس، مانویکی، سائنس اور پیشہ وارانہ معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے۔
http://www.ajku.edu.pk/

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور ۱۹۲۱ میں قائم کی گئی یہ پاکستان میں سب سے پرانا انجینئرنگ کا تعلیمی ادارہ ہے
http://www.uet.edu.pk/

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو ۲۰۰۲ میں یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے چارٹر دیا گیا تھا۔ اور یہ یونیورسٹی پنجاب میں پہلی نجی شعبے کی یونیورسٹی بن گئی جس کو ادارہ کی ڈگری دینے کا درجہ حاصل ہوا ۔
http://www.ucp.edu.pk/

یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا
یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا - یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاھور کے ایک کیمپس کے طور پر 1975 ء میں قائم کی گئی تھی 1993 ء میں اسے ایک آزاد یونیورسٹی کے طور پر چارٹرڈ کر دیا گیا یہ یونیورسٹی انجینئرنگ مضامین میں بیچلر، ماسٹر، اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریدینے کی پیشکش کرتی ہے
http://web.uettaxila.edu.pk/uet/

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد
دی یونیورسٹی آف فیصل آباد، مدینہ فاؤنڈیشن - ایک رفاہی تنظیم، کی سرپرستی میں 2002 میںقائم کی گئی تھی
http://www.tuf.edu.pk/

یونیورسٹی آف کراچی
یونیورسٹی آف کراچی ١٩٥١ میں ایک فیڈرل یونیورسٹی کے طور پرپارلیمنٹ کے ذریعے قائم کی گئی تھی تاہم، ١٩٦٢ میں اسے پارلیمنٹ کے دوسرے ایکٹ کے ذریعے صوبہ سندھ کی یونیورسٹی کی حیثیت دے دی گئی
http://www.uok.edu.pk/

یونیورسٹی آف لاہور
یونیورسٹی آف لاہور بہترین نجی شعبے کی پاکستان کی جنرل یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے
http://www.uol.edu.pk/